میونسپل کمشنر نے نارائن پیٹ کے تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کا اچانک معائنہ کیا

[]

نارائن پیٹ: 11 دسمبر (اردو لیکس) میونسپل کمشنر نے نارائن پیٹ میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کا اچانک معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انہوں نے کھانے کے معیار کا بغور جائزہ لیا،

 

صفائی کے معیار کا اندازہ لگایا اور تمام انتظامی رجسٹرز کی جانچ کی۔انہوں نے عملہ کی لگن کے ساتھ کام کرنے پر ان کی تعریف کی اور کالج کی مجموعی انتظامیہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے ٹیم کو طلبہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ان اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر نارائن پیٹ ضلع اقلیتی افسر ایم اے رشید، آر ایل سی ٹمریز خواجہ بہاؤالدین، ضلع کوآرڈینیٹر سلیم نے بھی شرکت کی۔

 

انہوں نے کالج کے باورچی خانہ ، چاول اور دیگر سامان کا معائنہ کیا۔ اسٹاف رجسٹر اور اسٹاک رجسٹر کی جانچ کرتے ہوئے صفائی کے معیار کو یقینی بنانے اور مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ماڈل سوالیہ امتحانات کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور اساتذہ کی ٹیم کو سراہا۔

 

انہوں نے نیٹ اور جے ای ای امتحانات کے انعقاد پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔اس پروگرام میں پرنسپل جگدیش’ وارڈن امتیاز ‘ ہیلتھ سوپروئیزر محمد حسن الدین’ و دیگر اسٹاف موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *