جناب محمد ضیاء الحق سپرد لحد

[]

حیدرآباد 10- دسمبر / جناب محمد ضیاءالحق ( شعبہ اشتہارات روزنامہ اعتماد حیدرآباد ) جن کا 9- دسمبر پیر کی شب بہ عمر 44سال انتقال ہوگیا تھا ‘منگل 10- دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد محمدی کشن باغ میں نماز جنازہ ادا کی گئی مولانا مفتی محمد انوار احمد قادری شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ نے نماز جنازہ کی امامت کی اور مرحوم کے لئے رقت انگیز دعاکی تدفین قبرستان متصل مسجد منورہ میر محمود پہاڑی میں عمل میں آئی

 

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں جناب ضیاءالحق خوش مزاج اور ملنسار شخصیت تھے جناب بُرہان الدین اویسی نے مرحوم کے فرزند سے مل کر اپنے گہرے رنج وملال کا اظہار کیا وہ صحافتی حلقوں میں مقبول تھے ان کے انتقال پر صحافیوں نے اپنے گہرے رنج وملال کا اظہار کیا اور ان کے فرزند سے تعزیت کیا نمازجنازہ میں شرکت اور پُرسہ دینے والوں میں جناب بُرہان الدین اویسی ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعتماد ‘ جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر اعتماد ‘ جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا ‘ جناب شجیع اللہ فراست نیوز ایڈیٹر روزنامہ اعتماد’ جناب نصیر غیاث ‘ جناب شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ ‘جناب عادل احمد خان ‘

 

جناب اختر حُسین تر مذی ‘جناب افتخار علی واجد’ جناب عزیز احمد تسلیم ‘ جناب شیخ مُنیر ‘ جناب محمد مطہر الدین ( جنرل مینجر اعتماد ‘ جناب اسد علی سرکیولیشن مینجر اعتماد’ محمد اویس ‘ ‘مذکرقریشی ‘ عرفان احمد گولی ‘ میر لیاقت علی ‘ مشتاق حسین ‘ محمد محسن ‘ مدھو ‘ ڈاکٹر فاضل حُسین پرویز چیف ایڈیٹر گواہ ویکلی ‘ جناب سید نورالعارفین ‘ جناب محمد حسام الدین ریاض ‘ مولانا محمد واجد پاشاہ قادری ‘ جناب غلام محمود ‘ جناب سید غلام ربانی ‘ جناب سیدغلام یزدانی ‘ جناب محمدصدیق ‘ جناب محمد خواجہ معین الدین( خواجہ پاشاہ ) ‘ محمد توصیف ‘ جناب عروج احمد ترابی، ڈاکٹر اعراج تنویر صدیقی، جناب محمد اظہر ( روزنامہ سیاست ) ‘ جناب شیخ عبدالرحمٰن العمودی ‘ جناب محمد احمد علی ( روزنامہ منصف )’ جناب سید مقبول ( رہنماۓ دکن ) ‘

 

جناب محمد اکبر ( یوسف ایڈس) ‘ جناب عظیم الرحمٰن (عتیق ایڈس ) ‘ جناب افضل محمد خان ( ذیشان ایڈس ) ‘ محمد عبدالباری ( جمشید ایڈس) ‘ محمد فضل احمد ( ایف پی ایس ) ‘ اشرف ذیشان ‘ محمد شوکت ( ایم ایس ڈاٹ کام ) سید نوید عالم ( پستہ ایڈس) ‘ محمد نصیر قادری ( فیمس سٹی ) کے علاوہ دیگر صحافیوں ودیگر معززین کی بڑی تعداد شامل تھی فاتحہ سیوم جمعرات 12- دسمبرکو بعد نماز عصر مسجد محمدی کشن باغ میں مقررہے فون 9148532471پر یا 8801881841پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *