[]
تیجسوی یادو نے کہاکہ “درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے بی پی ایس سی سرور دو سے تین دن تک کام نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں طلباء اپنے فارم داخل نہیں کر پا رہے تھے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی پی ایس سی سرور کو تین دن کے لیے دوبارہ کھولا جائے تاکہ وہ طلبہ اپنے فارم بھر سکیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ طلباء پر لاٹھی چارج کرنے کے بجائے نتیش حکومت کو ان کی شکایات کے ازالے کے لیے کام کرنا چاہیے۔