[]
مہر خبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کے مخالفین دارالحکومت دمشق میں داخل ہورہے ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کو شامی مسلح افواج کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔
بعض علاقائی ذرائع نے کہا ہے کہ دمشق کا ہوائی اڈا شامی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے جبکہ شام کے سرکاری ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن بھی حکومت کے قبضے سے نکل گئے ہیں۔
تازہ ترین حالات کے بارے میں شامی فوج یا حکومت میں سے کسی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
بعض عرب ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے دمشق چھوڑ دیا ہے۔