مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کے تینوں کے درمیان اقتصادی رابطہ کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ شام کے عوام مخصوصا جوان ملک پر بیرونی ایجنٹ تکفیری دہشت گردوں کے قبضے پر خاموش نہیں رہیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شامی نوجوان اور عوام بیرونی قبضے، جارحیت، اور داخلی جبر کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شامی عوام اور جوان آئندہ ایک سال کے دوران مزاحمت کو ایک نئے انداز میں زندہ کریں گے اور امریکہ، اسرائیل اور خطے کے فریب خوردہ ممالک کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔