حیدر آباد: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کریں گے تلگو فلم انڈسٹری کے نمائندے، فلم ساز دل راجو نے دی جانکاری

الو ارجن کی فلم ‘پشپا-2’ کی اسکریننگ کے دوران حیدر آباد میں مچی بھگدڑ معاملے میں سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین دل راجو نے کہا ہے کہ پوری تلنگانہ فلم انڈسٹری آج وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کرے گی۔ دل راجو نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری اور حکومت کے درمیان ایک پُل کا کام کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دل راجو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ملنے کا وقت دیا ہے اور پوری فلم انڈسٹری ان سے ملاقات کرنے والی ہے۔ اس دوران کئی اہم معاملوں پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے دل راجو نے بتایا کہ بھگدڑ کے دوران سنگین طور سے زخمی ہوئے تیج کا علاج ٹھیک سے چل رہا ہے اور دو دن پہلے اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں تیج کی ماں ریوتی کی موت ہو گئی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *