نارائن پیٹ بلدیہ میں تین دن تک پانی کی سربراہی بند – کمشنر بلدیہ کا اعلان

نارائن پیٹ: 26 ڈسمبر (اردو لیکس ) کمشنر بلدیہ ناراین پیٹ نے بتایا کہ مشن بھاگیرتھا کی مین پائپ لائن میں لیکیج کی وجہہ سے نارائن پیٹ شہر کو تین دن تک پانی کی سربراہی بند رہیگی ،انہوں نے بتایا کہ سنگارم چوراہے کے قریب مشن بھگیرتا پینے کے پانی کی سپلائی پائپ لائین جس کے ذریعہ شہر کو پینے کے پانی کی سپلائی کی جاتی ہے ، لکیج کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل انجینئر کی نگرانی میں پوری کوشش کی جارہی ہے کہ جلد از جلد اس خرابی کو درست کیا جائیے چنانچہ اس مسئلے کی وجہ سے 26 ,27,اور 28 تاریخوں میں شہر پینے کے پانی سے محروم رہے گا۔ اور اس دوران شہر کو پانی کی فراہمی بند رہیگی ،

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *