دہلی: فضائی آلودگی میں پھر ہو رہا ہے اضافہ، اے کیو آئی 200 سے متجاوز

[]

راجدھانی دہلی میں ہفتہ کی صبح دھند ہونے کے سبب آلودگی کی سطح میں تھوڑا اضافہ ہو گیا ہے جس سے تین دن بعد ایئر کوالیٹی انڈیکس ایک بار پھر 200 سے زیادہ پہنچ گیا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دھند کے ساتھ ساتھ ہوا کی رفتار کم ہونا بھی اے کیو آئی بڑھنے کی ایک وجہ رہی۔ اب اتوار اور پیر کی صبح بھی ہوا کا معیار خراب زمرے میں رہنے کا امکان ہے جبکہ کہرا بڑھنے سے منگل کو اے کیو آئی 300 سے تجاوز کر سکتا ہے۔

سی پی سی بی کے مطابق 3 دسمبر کو دہلی کا اے کیو آئی خراب زمرے میں 268 تھا۔ اس کے بعد یہ گھٹ کر 200 سے نیچے آ گیا۔ ایک دن پہلے اے کیو آئی درمیانے زمرے میں 197 تھا لیکن ہفتہ کو دہلی میں بڑھ کر 233 پر پہنچ گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *