سفیر نیوز ڈیسک
ایک سال سے زائد عرصے تک غزہ کے محاذ کے پر اکام کرنے کے بعد، اور دو ماہ سے زائد عرصے تک صیہونی غاصبوں کے خلاف جنگ میں براہ راست م لڑنے کے بعد، اب لبنان میں جنگ بندی ہو گئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 04:00 بجے سے نافذ ہو گیا یے۔
اسرائیل 60 دنوں کی مدت کے دوران، لبنان کی سرزمین میں موجود تمام IDF فوجیوں کی بتدریج واپسی شروع کرے گا، اور زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے تمام حملے کو فوری طور پر ختم کر دے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے مطابق status quo کی طرف واپسی ہوگی، حزب اللہ فعال، مسلح اور پورے جنوبی لبنان میں دریائے لطانی کے جنوب میں موجود رہے گی۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کے متعدد سرحدی دیہاتوں میں اپنی پوزیشنوں سے افواج کو ہٹانا شروع کر دیا ہے