سفیر نیوز
حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) کے شعبہ عربی کے زیر اہتمام اور آل انڈیا نہج البلاغہ سوسائٹی، حیدرآباد کے تعاون سے نہج البلاغہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ کانفرنس 28 نومبر 2024، بروز جمعرات کو CPDUMT آڈیٹوریم، MANUU حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا موضوع ہے: “نہج البلاغہ: امام علی علیہ السلام کے ابدی خطبات، خطوط اور اقوال”۔
کانفرنس کے اوقات:
10:00 بجے تا 11:00 بجے: افتتاحی اجلاس
11:00 بجے تا 3:30 بجے: علمی سیشنز
شرکاء
اس کانفرنس میں ہندوستان، کویت اور ایران کے معروف علماء شرکت کریں گے۔
منتظمین کی جانب سے عوام الناس کو اس اہم علمی سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ نہج البلاغہ کی تعلیمات کو عام کیا جا سکے اور اس کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔