پارہ چنار میں معصوم مومنین ہر دہشتگر حملہ کی مولانا سید تقی رضا عابدی کا بیان
حیدرآباد۔ 22 نومبر(سفیر نیوز)مولانا سید تقی رضا عابدی صدر ساوتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل و رکن حج کمیٹی ریاست تلنگانہ، نے اپنے مزہمتی بیان میں کہا کہ پاکستان کے شہر پارہ چنار میں تکفیری ذہن رکھنے والے دہشت گردوں کے حملہ میں 100 سے زیادہ معصوم مومنین جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کی حرکت جبکہ پاکستان اپنے آپ کو ایک اسلامی ملک کہتا ہے جبکہ اسلام اس طرح کی معصوم مومنین کو بے گناہ شہید کرنے کی اجازت نہیں دیتا، مولانا نے اپنے احتجاجی بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور انکو اپنے کیف کردار تک پہنچانے۔ انہوں نے افسوس سے کہا کہ شہیدوں کے لاشوں پر پتھر برسائے گئے اور معصوم بچوں کے موں میں گولیاں ماری گئی انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت پر خاموش نہیں رہینگے۔