حیدرآباد 21- دسمبر (اردولیکس ) ممتاز قانون داں وسماجی جہد کار جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ ساکن راگھویندراکالونی شیورام پلی کا 21 دسمبرکو انتقال ہوگیا نمازجنازہ مسجد شاہدہ بیگم کنگس کالونی شاستری پورم میں ادا کی گئی تدفین احاطہ مقبرہ منورالدولہ سنتوش نگر ( نزد درگاہ برہنہ شاہ صاحب رح ) میں عمل میں آئی فاتحہ سیوم منگل 23 ـ دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد شاہدہ بیگم کنگس کالونی فیس 5 روبرونیشنل پولیس اکیڈیمی شاستری پورم میں مقررہے انتقال کی اطلاع ملنے پر صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی
سابق رکن اسمبلی مجلس جناب ممتاز احمد خاں ‘ وکلاء برادری سماجی جہد کاروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے ان کا آخری دیدار کیا اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ سلطان شاہی ڈیویژن سے کارپوریٹر رہ چکے ہیں مجلس نے انہیں بلدیہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چئیرمن بھی بنایاتھا ان ہی کے دور میں مدینہ بلڈنگ چوراہا پر “مادر مہربان اردو”مینار تعمیر کیا گیا تھا اسی مینار کے پاس ہر سال جش آزادی کے موقع پر سابق صدر مجلس جناب سلطان صلاح الدین اویسی سابق رکن پارلیمان اور اب صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی قومی پرچم لہرایا کرتے ہیں جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ مرحوم ممتاز ومعروف شخصیت اورسابق کاگزار صدر تعمیر ملت جناب غوث خاموشی مرحوم کےخاص شاگرد رہ چکے ہیں جناب عثمان شہید عرصہ سے علیل ہونے کے باوجود ادبی وتہذیبی محفلوں میں شرکت کررہے تھے عوام میں قانونی اور سماجی شعور بیدار کرنے میں انہوں نے نمایاں رول ادا کیا جناب عثمان شہیدنے زمانہ دراز تک روزنامہ سیاست میں کئی مضامین لکھے تھے
یہ مضامین اہم موضوعات پر مبنی تھے وہ وکلاء برادری اور دیگر معززین میں کافی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے جناب عثمان شہید گورنمنٹ پیٹلہ برج اسکول پر سرکاری مدرس بھی تھےاس وقت مولانا محمود پاشاہ قادری تخت نشین صدر مدرس تھے لیکن انہوں نے ملازمت ترک کر کے علیحدہ تلنگانہ تحریک میں سرگرم حصہ لیا تھااور لاء کی تعلیم حاصل کی اسی دوران انہوں نے روزنامہ رہنماۓ دکن میں بھی بحیثیت سب ایڈیٹر خدمات ا نجام دیں تھیں نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر موجود رہنے والوں میں نواب برکت عالم خان ‘نواب مجاہد عالم خان ‘ پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرة المعارف ‘ پدم شری ڈاکٹر ایم اے وحید سابق ڈائریکٹر سنٹرل کونسل فار یونانی ‘ یاسر مامون ایڈوکیٹ ایڈیشنل پبلک پراسیکیو ٹر ‘ پرنس نجف علی خان ‘ ڈاکٹر فاضل حُسین پرویز ایڈیٹر گواہ ‘ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد’ ایم اے کے مقیت رکن وقف بورڈ ‘ حمزہ بن ظفر المعرف ظفر پہلوان سابق رکن بلدیہ ‘ بی وینکٹ رام ‘فضل الرحمن خرم ( ڈان ہائی اسکول ) ‘ معین عالم خان ایڈوکیٹ ‘ سید شفیق حُسین ایڈوکیٹ ‘ معین احمد خان ایڈوکیٹ ‘لطیف الدین لطیف ‘ ذیڈ ایچ جاوید ( بارکونسل ) ‘سید ظہورالدین ایڈوکیٹ(سکندرآباد بنک) ‘ مرزایوسف بیگ (سکندرآبادبنک) ‘ جلال عارف ‘وحیداحمد ایڈوکیٹ
مظہر شہید سابق کارپوریٹر محبوب نگر ‘ حُسین شہید ‘ عبدالستارمجاہد ‘ یوسف متین ‘ ابوطلحہٰ امجد اوردیگر موجودتھےمزید تفصیلات کے لئے فون 9849302011 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے