روہتانگ سمیت بلند چوٹیوں پر ہوئی برفباری سے سردی میں اضافہ

ہماچل پردیش میں سردی کی لہر اگلے چھ دنوں تک جاری رہے گی۔ میدانی علاقوں میں 24 اور 25 تاریخ کو شدید دھند کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ہماچل پردیش کے لاہول اسپتی اور کلّو اضلاع میں ایک ہفتے کے بعد موسم بدل گیا ہے۔ روہتانگ سمیت اونچی چوٹیوں پر اتوار کی صبح ہلکی برف گری۔ تاہم، منالی اور کیلانگ کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد وادی میں شدید سردی محسوس کی جارہی ہے۔ کلو میں صبح سے ہی ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ باغبان اور کسان بارش اور برف باری کی توقع کر رہے ہیں۔

ہماچل میں انتہائی سردی ہے۔ ریاست کے پانچ اضلاع میں پارہ منفی 14 ڈگری سیلسیس کے ساتھ صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ دھند کی وجہ سے کلّو میں ہفتہ کو تیسرے دن بھی پروازیں نہیں چل سکیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ہماچل کے بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے لیکن 27 دسمبر کو پوری ریاست میں بارش اور کئی علاقوں میں برفباری کے امکانات ہیں۔

ریاست ہماچل پردیش میں سردی کی لہر اگلے چھ دنوں تک جاری رہے گی۔ میدانی علاقوں میں 24 اور 25 تاریخ کو شدید دھند کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ منڈی، کنور، لاہول اسپتی اور چمبا کے کئی علاقوں میں پارہ صفر سے نیچے پہنچ گیا ہے۔ ہفتہ کو تابون میں اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اونا، ہمیر پور اور بلاس پور میں دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ منالی، کلپا، نرکنڈہ اور سیسو سمیت کچھ اونچی جگہوں پر 23 اور 24 دسمبر کو بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *