[]
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے کفرشوبا کے قصبے رویسات العلم میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔
الجزیرہ نے اپنے نمائندے کے حوالے سے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی حزب اللہ کے حملوں کی تصدیق کی ہے۔
اس سے پہلے صہیونی میڈیا نے خبر دی تھی کہ حزب اللہ نے شمالی سرحد پر واقع دوسرے قصبے مرگلیوت پر حملہ کیا ہے جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔
حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں صہیونی فورسز نے جنوبی لبنان میں عوامی املاک اور غیر فوجی تنصیبات پر فضائی حملہ کیا ہے۔