[]
وارانسی: وارانسی کے کاشی وشواناتھ مندر میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس والوں کو مندر آنے والے لوگوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے خاکی وردی چھوڑ کر دھوتی کُرتا پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہیں نہ صرف دھوتی کرتا پہننا ہوگا بلکہ کندھے پر ایک لمبی شال کے ساتھ ماتھے پر تلک لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
مندر کے حکام کے مطابق مرد پولیس والوں کو پجاریوں سے مشابہت کے لئے دھوتی کرتا اور مذہبی کھنڈوا یعنی دوپٹہ (شال) جبکہ خواتین پولیس اہلکاروں کو شلوار کرتا اور اوڑھنی پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔