تلنگانہ: عوامی نظام تقسیم کے چاول بڑے پیمانہ پر ضبط

[]

حیدرآباد: عوامی نظام تقسیم کے چاول کی غیر مجاز منتقلی کو سائبرآباد ایس اوٹی نے شمس آباد، راجندرنگر اور شادنگر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے ذریعہ ضبط کرلیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں چارگروہ کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے چار معاملات میں 8ملزمین کوگرفتارکیا۔پولیس نے 54.03ٹن چاول ضبط کیا جس کی مالیت 10,80,600 روپئے ہے۔

پہلے معاملہ میں شمس آباد ٹیم اور شادنگر پولیس کی ٹیم نے دو معاملات درج کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا۔پولیس نے 26.2 ٹن چاول ضبط کئے جس کی مالیت 5,20,000 روپئے ہے۔

دوسرے معاملہ میں پولیس نے 9.250 ٹن چاول ضبط کئے جس کی مالیت7,50,000 روپئے ہے۔تیسرے معاملہ میں پولیس نے ایک ٹن عوامی نظام تقسیم کا چاول ضبط کیا جس کی مالیت 2,00,000 روپئے بتائی گئی ہے۔

چوتھے معاملہ میں راجندرنگرایس اوٹی نے 5افرادکو گرفتار کیا اوران کے پاس سے 17.580ٹن چاول ضبط کئے جس کی مالیت 3,51,600 روپئے ہے۔

پولیس نے چارمعاملات میں بھی چاول کو منتقل کرنے کے لئے استعمال گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *