انڈیا اتحاد غازی آباد سے غازی پور تک بی جے پی کا صفایا کرے گا: اکھلیش یادو

[]

انہوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ نے ان کا بینڈ بجا دیا۔ بی جے پی بدعنوانوں کا گودام بن چکی ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت کا دعوی کرنے والوں کے ہورڈنگ دیکھیں تو اس پر ایک ہی چہرہ نظر آتا ہے۔ ان کے ہورڈنگ پر امیدوار نظر نہیں آتے اور الیکشن کے بعد جو ایک چہرہ نظر آ رہا ہے وہ بھی غائب ہونے جا رہا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ لوٹ اور جھوٹ بی جے پی کی شناخت بن چکی ہے۔ پارٹی کا ایک ہی نعرہ ہے لوٹ اور جھوٹ۔ یوپی میں 10 پیپر لیک ہوئے، اس کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں پر اثر پڑا۔ انتخابات میں عوام کو محتاط رہنا ہوگا، تبھی بی جے پی کا صفایا ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *