[]
نئی دہلی: کیرالہ قانون ساز اسمبلی میں خج یونیفارم سیول کوڈ کے خلاف پیش کردہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔چیف منسٹر کیرالہ پینا رائی وجین نے آج ریاستی اسمبلی میں یونیفارم سیول کوڈ کے خلاف قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
واضح ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں اس کے خلاف خواز بلند کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر اقلیتی طبقہ اس قانون کو لے کر تشویش میں مبتلا ہے ساتھ ہی اکثریتی فرقے میں بھی تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اس صورتحال میں کیرالہ اسمبلی میں یونیفارم سیول کوڈ کے خلاف قرارداد کی منظوری اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔
کیرالہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے یونیفارم سیول کوڈ کے خلاف نہ صرف قرارداد اسمبلی میں پیش کی بلکہ اسے اتفاق رائے سے منظور بھی کر لیا گیا۔ کانگرس کی زیر قیادت یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ یو ڈی ایف نے چیف منسٹر کیرالہ کی جانب سے یو سی سی کے خلاف کیے گئے اقدامات کا استقبال کیا۔