سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون

[]

ممبئی: چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے اتوار کے دن بالی ووڈ سوپراسٹار سلمان خان سے فون پر بات چیت کی اور یہ کہتے ہوئے پوری مدد کا تیقن دیا کہ ریاستی حکومت کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دے گی۔

دادر میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ فائرنگ کا واقعہ بڑا بدبختانہ ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ میں نے کمشنر ممبئی پولیس اور اداکارسلمان خان دونوں سے بات چیت کی ہے۔ میں‘ عوام کو یقین دلاتاہوں کہ یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی کہ کوئی بھی قانون اپنے ہاتھوں میں لے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *