[]
نئی دہلی: پاکستان میں ہندوستانی قیدی سربجیت سنگھ کے قتل کا ملزم اور لشکرطیبہ کے بانی حافظ سعید کا قریبی ساتھی عامر سرفراز تانبہ لاہور میں اتوار کے دن نامعلوم بندوق برداروں کے حملہ میں مارا گیا۔
سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اس پر لاہور کے اسلام پورہ علاقہ میں موٹرسائیکل سوارقاتلوں نے حملہ کیا۔ اسے نازک حالت میں دواخانہ لے جایاگیا لیکن وہ بچ نہیں سکا۔
49 سالہ سربجیت سنگھ پر کڑے پہرے والی کوٹ لکھپت جیل میں جن قیدیوں نے حملہ کیاتھا ان میں تانبہ شامل تھا۔
سرفراز جاوید کا لڑکا عامرسرفرازتانبہ 1979ء میں لاہور میں پیدا ہواتھا اور وہ حافظ سعید کا قریبی ساتھی تھا۔