آئی پی ایل: کے کے آر کی لکھنؤ پر 8 وکٹوں سے آسان جیت، فل سالٹ پلیئر آف دی میچ قرار

[]

لکھنو کے خلاف کے کے آر کی یہ پہلی جیت ہے۔ اس جیت میں فل سالٹ نے 89 رن کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 47 گیند میں میں 14 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے ہدف حاصل کر لیا۔ شریئس ایئر نے 38 رنوں کا تعاون کیا۔

قبل ازیں، ایڈن گارڈن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان شرئیس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی لکھنؤ ٹیم کی شروعات خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر کوئنٹن ڈی کاک (10) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد دیپک ہڈا (4) بھی پانچویں اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ اسٹارک نے انہیں رمندیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

احتیاط سے بلے بازی کرنے والے راہل بھی 11ویں اوور میں سنیل نارائن کا شکار بنے۔ راہل نے 27 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رن بنائے۔ آیوش بدونی نے دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر (29) رنز بنائے۔ مارکس اسٹونیس (10) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

نکولس پورن نے 32 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔ انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ ارشد خان پانچ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کرونل پانڈیا سات رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ لکھنؤ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 161 رنز بنائے۔

کولکاتا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین وکٹ حاصل کی۔ ویبھو اروڑہ، سنیل نارائن، ورون چکرورتی اور آندرے رسل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *