[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج شام کو اعلی سرکاری حکام اور اہلکاروں کے ایک گروپ نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب کے بیانات کے اہم نکات حسب ذیل ہیں۔
حکومتی سطح پر کام اور جد و جہد بہت اچھی ہے اور پوری شدت سے جا رہی ہے لیکن عوامی ضرورتیں ان کوششوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہیں جنہیں پورا کرنے کے لئے مزید بھرپور تلاش کی ضرورت ہے۔
عوام کی توقع یہ ہے کہ حکام کے معاشی فیصلوں اور اقدامات کے اثرات ان کی زندگیوں پر واضح نظر آنے چاہئیں۔ حکام کو عوام کی اس توقع پر پورا اترنا چاہیے۔
_ حجاب کے نفاذ کے چیلنج کو فقہی اور قانونی پہلوؤں کے ساتھ اس کے ضمنی تحفظات کے اعتبار بھی دیکھنا چاہیے۔
اس سلسلے میں مختلف محکموں کے مسئولین کی ذمہ داری بنتی ہے لہذا انہیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
غزہ میں صیہونی حکومت کی ناکامی اور شکست کا سلسلہ جاری رہے گا اور یہ حکومت اپنے زوال اور نابودی کے مزید قریب ہوگی۔
شام میں کئے جانے والے ان کے مایوس کن اقدامات انہیں شکست سے نہیں بچا پائیں گے۔
انہیں اس دہشت گردانہ کارروائی کی سزا ضرور ملے گی۔