[]
حیدرآباد 3- مارچ ( اردو لیکس ) جناب کے لنگیا ایڈیشنل ڈائریکٹردفتر ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ روزہ سے روحانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے روزہ داروں کا صبر واستقامت اور جذبہ ایثار وہمدردی انسانیت کے لئے عظیم باتیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ٹی یو ٹی ایس ( اسٹیٹ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ ) کی جانب سے2- اپریل منگل کو شاہ فنکشن پلازہ ریڈہلز میں منعقد ہ دعوت افطار سے کیا
انہوں نے اساتذہ تنظیم ایس ٹی یو ٹی ایس کی جانب سے دعوت افطار پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ ایسے اجتماعات سے قومی یکجہتی کو فروغ ہوتا ہے انہوں نے اساتذہ کو عید کی پیشگی مبارکبادیتے ہوۓ نیک تمناؤں کا اظہار کیا جناب ایم پروت ریڈی صدر ایس ٹی یو ٹی ایس نے مسلم اساتذہ کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ روزہ تزکیہ نفس ہے روزہ کے ذریعہ نفس پر قابو پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ افطار تقاریب قومی یکجہتی کی بہترین مثالیں ہیں جناب جی سدانندم گوڑجنرل سکریٹری ایس ٹی یو ٹی ایس و سکریٹری جنرل اے آئی ایس ٹی ایف نے کہا کہ روزہ کے ذریعہ مسلمان اللہ پر اپنے کامل یقین کا اظہار کرتے ہیں
روزہ سے انسانی زندگی میں صحت مند تبدیلی آتی ہےجناب محمد افتخار الدین صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ ایس ٹی یو ٹی ایس نے مہمانوں اور اسا تذہ برادری کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایس ٹی یو ایک قدیم تنظیم ہے جو منظم انداز میں اساتذہ کے مسائل کو حل کروارہی ہے انہوں نے اساتذہ برادری کو اپنے اتحا واتفاق کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ہم روزہ ونماز کے ذریعہ صبر وتحمل کا جو مِظاہرہ کرتے ہیں اسے سال بھر باقی وبر قرار رکھیں انہو ں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بھائی چارگی وگنگا جمنی تہذیب مثالی ہے یہاں صدیوں سے تمام مذاہب کے لوگ ایکدوسرے کا ادب واحترام کرتے آۓ ہیں اور کرتے رہیں گےـ
ابتداء میں جناب محمد اسحاق صدر چارمینار منڈل نے اپنی تعارفی تقریرمیں ماہ رمضان اور روزوں کی فضیلت پر روشی ڈالی اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے میں تقویٰ اور پرہیز گاری پیدا کریں جناب رام سبا راؤ جنرل سکریٹری حیدرآباد ایس ٹی یو ٹی ایس نے کہا کہ ہندوستان جمہوری ملک ہے یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں افطار کے اجتماعات سے آپسی بھائی چارگی بڑھتی ہے جناب صابرعلی ڈسٹرکٹ پریسیـڈنٹ سنگاریڈی نے تلگوزبان میں اسلام کا تعارف پیش کیااور کہا کہ اسلام محبت واخوت کادرس دیتا ہےافطار کے بعدنماز مغرب کی جناب محمد عبدالرحمان نے امامت کی اورحافظ عبداللہ انس نے نماز عشاء کی امامت کی
اس موقع پر جناب چرنجیوی ڈپٹی ای او مشیر آباد زون ‘ جناب خواجہ مکرم ڈپٹی ای او بہادر پورہ وبنڈلہ گوڑہ ‘ جناب آئی نہروبابو ڈپٹی آئی او ایس چارمینار2 ‘ سید وحید اللہ حسینی رکن آل انڈیا سکنڈری ٹیچرس فیڈریشن ‘ جناب محمد بشیر الدین اسو سی ایٹ پریسیڈنٹ ٹی ایس ‘ جناب شفیع الدین ظفر ایڈیشنل جنرل سکریٹری ‘ جناب نرسمہا ریڈی اسٹیٹ اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ ‘جناب آرسرینواس ریڈی اسٹیٹ ایڈیشنل جنرل سکریٹری ‘ جناب میر محمد علی اسٹیٹ ایڈیشنل جنرل سکریٹری ‘ جناب منیر الدین غوری اسٹیٹ وائس پریسیڈنٹ کے علاوہ شہر واضلاع کے ایس ٹی یو ٹی ایس کے صدور ‘ نائب صدور ‘ جنرل سکریٹریز ‘ ارکان عاملہ ‘ فینانس سکریٹریز اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جناب محمدافتخار الدین صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے انتظامات میں حصہ لینے والے تما م اساتذہ اور قائدین کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا گوشئہ خواتین میں محترمہ زبیدہ خاتون ‘ محترمہ سیدہ احمدی مسرت ‘ محترمہ آمنہ مُبین ‘ محترمہ حناتحسین ‘ محترمہ رفعیہ سلطانہ’ محترمہ اسما نایاب ‘ محترمہ نور النساء اور دوسرے موجود تھے