[]
سری نگر: سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے دن مرکز کے اس دعویٰ پر سوال اٹھایا کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ کی صورتِ حال نارمل ہے۔
پی ڈی پی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ انہیں نظربند کردیا گیا ہے۔ 2019 میں آج ہی کے دن مرکز نے دفعہ 370 برخاست کردی تھی۔
اس طرح اس نے ریاست کو خصوصی موقف سے محروم کرکے 2 مرکزی زیرانتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں بانٹ دیا تھا۔
محبوبہ مفتی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ میں کہا کہ مجھے میری پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ آج نظربند کردیا گیا۔
کل نصف شب کی کارروائی میں میری پارٹی کے کئی ورکرس کو غیرقانونی طورپر مختلف پولیس اسٹیشنوں میں حراست میں لے لیا گیا۔ حکومت ِ ہند نے صورتِ حال نارمل ہونے کا جو دعویٰ سپریم کورٹ میں کیا ہے وہ اس کی کارروائیوں سے بے نقاب ہوگیا۔