اسکوٹی پر لڑکی کے کرتبازی۔ چونکا دینے والی ویڈیو

[]

دہلی: ویڈیو میں ایک لڑکی مصروف سڑک پر اسکوٹر چلاتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ چھوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ صرف 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو اب تک 12 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی پیروی کرنے اور لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ہر روز نئے طریقے آزماتی رہتی ہے تاکہ عوامی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی حفاظت کا بھی خیال رکھیں۔  اس کے باوجود کچھ لوگ ٹریفک قوانین کو توڑتے ہوئے اور کھلے عام ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں اسکوٹر کے ساتھ اسٹنٹ کرنے والی لڑکی کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس پر یوزرس طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں لڑکی کے اسکوٹر چلانے کا انداز دیکھ کر کچھ ہنس رہے ہیں تو کچھ غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک لڑکی بغیر ہیلمٹ کے تیز ٹریفک والی سڑک پر دونوں ہاتھ پیچھے چھوڑ کر اسکوٹر پر سوار نظر آتی ہے۔ یہ چونکا دینے والی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

صرف 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو اب تک 12 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو دیکھنے والے کچھ لوگ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ لڑکی اپنے اسکوٹر کو تیز رفتاری سے سڑک پر چلاتے ہوئے ہوا میں تیرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پیچھے سے آنے والے ایک کار سوار نے یہ ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔

ویڈیو دیکھنے والے کچھ لوگوں نے لڑکی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے ایک سوشیل میڈیا یوزرس نے لکھا ‘آپ نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔’ ایک اور صارف نے لکھا ‘دیکھو بھائی، کیا کوئی لڑکا وگ پہنا ہوا ہے؟’ تیسرے صارف نے لکھا، ‘دیدی راک، سب حیران ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *