کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہیلمٹ کیسے بنتا ہے؟ ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے

[]

دہلی: سوشل میڈیا پر آئے روز موٹر سائیکل حادثات کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں۔ بعض اوقات کچھ ویڈیوز دل کو جھنجوڑ دیتی ہیں اور بعض اوقات کچھ ویڈیوز آپ کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ آئے روز کہیں نہ کہیں ایسے واقعات کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

ان واقعات سے بچنے کے لیے ہیلمٹ پہننا ضروری ہے، ٹریفک پولیس بھی اس حوالے سے ہدایات دیتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہیلمٹ کیسے بنتا ہے؟ اس کے ساتھ ہیلمٹ بنانے میں کتنا وقت لگتا ہے اور اس کے پیچھے کتنی محنت پوشیدہ ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں بھی یہ سوالات اٹھ رہے ہیں تو آئیے آپ کو ایک ویڈیو دکھاتے ہیں، جو ان سوالوں کا جواب ہے۔

نیٹیل ڈرائیو نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک ورکر فیکٹری میں ہیلمٹ بناتا نظر آ رہا ہے۔ سب سے پہلے وہ کسی ساخت پر سیاہ مائع لگاتا ہے اور اسے رنگ دیتا ہے۔

اس کے بعد اس پر سفید کاغذ چسپاں کر کے خشک ہونے کے لیے رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں گہرا بھورا مائع ڈالا جاتا ہے۔ آخر میں، ہیلمٹ کو اس ڈھانچے کے اندر سے نکال کر صاف کیا جاتا ہے اور ہیلمٹ کے آگے فائبر گلاس لگایا جاتا ہے۔

ویڈیو پر کئی لوگوں نے تبصرے بھی کیے، کچھ نے حفاظت پر سوال اٹھائے تو کچھ اس کا دفاع کرتے نظر آئے۔ تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشیل میڈیا یوزرس نے لکھا  یہ سستا ہے اور محفوظ بھی نہیں۔

کچھ لوگ ان ہیلمٹ بنانے والوں کا دفاع کرتے نظر آئے۔ ایک نے لکھا، یہ لوگ اپنی روزی روٹی کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *