[]
اس تناظر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد بالکل بھی کافی نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امداد کی ترسیل کی اجازت نہیں دی گئی تو پٹی میں مزید افراد کی موت ہو سکتی ہے۔ لازارینی نے کہ سات اکتوبر سے پہلے غزہ میں روزانہ 500 سے 700 ٹرک داخل ہوتے تھے اور اب صر صرف 150 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ انہوں نے تجارتی اور انسانی امداد کے ایک فائدہ مند اور بلاتعطل بہاؤ اور کام کے اوقات میں اضافے کے ساتھ مزید زمینی گزرگاہوں کو کھولنے پرزور دیا۔ لازارینی نے کہا امداد کو شمالی غزہ کی پٹی تک پہنچنے کی اجازت دینا بھی ضروری ہے۔
(بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ)