سارن: سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا

چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے مشرق تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں زخمی ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔

پولس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ سنجیت کمار ولد سبھاش رائے ساکن بانگڑا گاؤں قومی شاہراہ نمبر 227 (اے) شری رام جانکی پتھ پر سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا۔

زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد صدر اسپتال چھپرہ کے ڈاکٹر نے بہتر علاج کے لیے پٹنہ بھیجا۔

منگل کو پٹنہ جاتے ہوئے راستے میں ان کی موت ہوگئی۔ جس کے بعد اہل خانہ میت لے کر اپنے گاؤں پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔

پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *