ہسپانوی عدالت نے ملک بھر میں ٹیلی گرام ایپ پر پابندی لگانے کا حکم دیا

[]

آن لائن پلیٹ فارم پر بغیر اجازت کاپی رائٹ شدہ مواد شائع کرنے کا الزام لگائے جانے کے بعد ٹیلیگرام کی خدمات کو بند کرنے کا حکم دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر یو این آئی</p></div>

فائل تصویر یو این آئی

user

اسپین کی قومی عدالت نے میڈیا کمپنیوں کی درخواست پر احتیاطی اقدام کے تحت ملک میں پیغام رسانی کے ایپ ٹیلی گرام کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اطلاع ہسپانوی میڈیا نے دی ہے۔
لا وانگارڈیا اخبار نے ہفتہ کے روز کہا کہ جج سانٹیاگو پیڈراز نے ہسپانوی میڈیا گروپس میڈیاسیٹ، ایٹریس میڈیا اور موویسٹار کی جانب سے آن لائن پلیٹ فارم پر بغیر اجازت کاپی رائٹ شدہ مواد شائع کرنے کا الزام لگائے جانے کے بعد ٹیلیگرام کی خدمات کو بند کرنے کا حکم دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات جاری رہنے کے دوران اسپین میں ٹیلی گرام معطل رہے گا اور نیٹ ورک آپریٹرز خدمات کو روکنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
تاہم لا وانگارڈیا اخبار نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ٹیلی گرام کی رسائی کو مکمل طور پر روکنا مشکل ہے۔ اسپوتنک کے نامہ نگار نے ہفتے کی شام کو بتایا کہ یہ ایپ اب بھی اسپین میں چل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *