[]
کانگریس لیڈر نے کہا کہ آج مودی خود وزیر اعظم ہیں اور روپے کی گراوٹ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ اب وہ اس پر بات کرنے کے بجائے عوام کی توجہ ادھر ادھر بھٹکاتے ہیں۔ واضح رہے منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران جب روپے کی قیمت امریکی ڈالر کے مقابلہ میں گرتی تھی تو بی جے پی کی جانب سے کافی تنقید کی جاتی تھی اور اس روپے کےگرنے کا موازنہ اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی عمر سے بھی کیا جاتا تھا۔