پرانے شہر میں برقی نظام کو مستحکم بنانے1404کروڑ خرچ

[]

حیدرآباد: ریاستی وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے کہا کہ پرانے شہر میں برقی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے ٹرانسکو اور ٹی این ایس پی ڈی سی ایل کے تحت 1404.58 کروڑ روپے مالیتی کام انجام دئیے گئے۔

آج قانون ساز کونسل میں مجلس کے ارکان کونسل ریاض الحسن آفندی اور مرزا رحمت بیگ کی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک1339.94 کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے کام مکمل کئے جاچکے ہیں اور 73.64کروڑ روپے مالیتی کام جاری ہیں۔

جگدیش ریڈی نے کہا کہ1404.58 کروڑ روپے میں 957.29 کروڑ محکمہ ٹرانسکو اور 447.29کروڑ روپے ٹی این ایس پی ڈی سی ایل کی جانب سے خرچ کئے گئے۔

پرانے شہر میں چار،220 کے وی سب اسٹیشن، دو132کے وی سب اسٹیشن ، 15، 33/11 کے وی سب اسٹیشن، 15,256کیلو میٹر 33کے وی برقی لائنس کے علاوہ 63 اضافی ٹرانسفارمرس تعمیر کئے گئے۔

اس کے علاوہ 16 ٹرانسفارمرس کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا اور556کیلو میٹر11کے وی برقی لائٹس لگائی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *