[]
شاہجہاں پور (یوپی): راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے مقامی دفتر میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب کچھ لوگوں نے اینٹوں کو پھینکا اور پھر آگ لگائی جس کے بعد دفتر کے کارکنوں نے ایک شخص کی جانب سے دفتر کی گیٹ پر پیشاب کرنے پر اعتراض کیا، پولیس نے یہ بات بتائی۔
ایک شخص اُس کے دیگر 2 ساتھیوں کو جو کہ شریک ملزم ہیں، گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب آر ایس ایس کارکنوں نے اُس شخص کو دفتر کی گیٹ پر پیشاب کرنے پر پکڑا جس کے ہمراہ تین چار افراد بھی تھے، سپرنٹنڈنٹ پولیس اشوک کمار نے یہ بات بتائی۔
کارکنوں کی اُس گروپ سے بحث و تکرار شروع ہوگئی جس کے فوری بعد وہاں 25 افراد اکٹھا ہوگئے۔
آر ایس ایس دفتر کے عہدیدار روی مشرا نے یہ الزام عائد کیا کہ ملزم نے دفتر کے ورکرس پر پتھراؤ کیا اور وہاں آگ لگائی جس کے دوران 3 آر ایس ایس ورکرس معمولی زخمی ہوئے۔