دہلی فسادات: آتش زنی کے دو ملزمان کو شک کا فائدہ ملتے ہوئے بری کیا گیا

[]

جج نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث مخصوص ہجوم کے بارے میں کوئی یقینی نہیں ہے۔ جج پلستیا پرماچل نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ ریکارڈ پر موجود شواہد سے یہ واضح نہیں ہوتا ہے کہ کسی خاص واقعے کے پیچھے کس خاص ہجوم کا ہاتھ تھا۔ اس لیے یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ دونوں ملزمین اس ہجوم کا حصہ تھے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیشی افسر (آئی او) نے تحقیقات کیں۔‘‘

عدالت نے کہا، ”میرا خیال ہے کہ ملزمین اس معاملے میں شک کا فائدہ حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ اس لیے انہیں ان کے خلاف لگائے گئے الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *