[]
سپریم کورٹ کی جانب سے گیانواپی کے اے ایس آئی سروے کی اجازت دینے کے بعد حذیفہ احمدی کا کہنا ہے کہ سروے کی پوری کارروائی کو سیل رکھا جانا چاہیے۔ اگر کوئی چیز جاری ہو جائے تو اس میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
احمدی نے کہا کہ ہم نے نچلی عدالت میں جاری مقدمے پر روک لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا کہ آیا شرنگار گوری کی پوجا کا مطالبہ کرنے والی عرضی قابل سماعت ہے یا نہیں۔ وہیں،، سی جے آئی نے کہا کہ وہ اب عبادت گاہوں کے قانون کی سماعت نہیں کریں گے۔