ایک ہندوستانی جو نکلا تھا اپنے پیاروں سے ملنے اور ایرپورٹ پر اللہ کو پیارا ہوگیا 

[]

ریاض ۔ کے این واصف

ایک مسافر جسے دہلی جانا تھا ریاض ایرپورٹ پر راہ بدل کر عدم آباد ہولیا۔ تفصیلات کے مطابق سلیم شریف نامی ایک ہندوستانی چہارشنبہ کی شب کنگ خالد ایر پورٹ ریاض پہنچا، بورڈنگ کارڈ حاصل کیا، ایمگریشن کاؤنٹر سے گزر کر ویٹنگ لانج میں طیارہ میں سوار ہونے کے انتظار میں تھا کہ اسے شدید دل کا دورہ پڑا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔

 

نکلا تھا وطن میں اپنے پیاروں سے ملنے اور اللہ کو پیارا ہوگیا۔ معروف سماجی جہدکار شہاب کٹوکاڈ کے مطابق سلیم شریف کچھ عرصہ سے سخت علیل تھا۔ وہ پپچھلے سات سال سے ریاض کی ایک تعمیراتی کمپنی میں بحیثیت ڈرائیو ملازم تھا۔ مالی طور پر پریشان سلیم کئی روز سے گھر جانے کی کوشش میں تھا۔ آخرکار خالد اور گلزار نامی اس کے احباب نے ایر ٹکٹ وغیرہ کا انتظام کیا۔ کیونکہ وہ شدید علیل تھا مدد کے لئے خالد اس کے ہمراہ جا بھی رہاتھا

 

مگر فلائٹ میں بوڈنگ سے کچھ پہلے وہیل چیر پر سلیم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ شہاب کٹوکاڈ نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے سلیم کی ریاض میں تدفین کی ساری کاروائیاں مکمل کی۔ جلال آباد (یوپی) کے رہنے والے سلیم کی جلد ریاض میں تدفین عمل میں آئے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *