سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کو 36 سال پرانے معاملے میں عمر قید کی سزا

[]

نئی دہلی: اترپردیش کی ایک عدالت نے فرضی اسلحہ لائسنس معاملے میں سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی۔

 

وارانسی کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے منگل کو مختار انصاری کو 36 سال پرانے معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا جو آج سنایا گیا۔ انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی 50 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

 

وہ اس وقت اتر پردیش کی باندہ جیل میں محروس ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *