امریکی مداخلت کی صورت میں جوہری ہتھیار کے استعمال پر غور کریں گے، روس

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس اور یوکرائن کے درمیان جاری جنگ میں مغربی ممالک کی مداخلت کی وجہ سے جنگ کے وسیع ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ روس نے امریکہ اور مغربی ممالک کو انتباہ کیا ہے کہ اگر یوکرائن میں غیر ملکی افوج تعیینات کی جائے تو جنگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

روسی صدر پوٹن نے جنگ میں مزید مداخلت اور فوج تعیینات کرنے کی صورت میں ایٹمی جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرائن میں فوجی تعیینات کو مداخلت سمجھے گا اور کشیدگی بڑھنے کی صورت میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا آپشن ہمارے پاس موجود ہے۔

یاد رہے کہ یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت کے اعلان کے بعد روس نے اپنی سرحدوں سے نیٹو کو دور رکھنے کے لئے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی تھی جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ شروع ہوگئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *