یہ پیچھے مڑ کر دیکھنے کا نہیں، اپنا اور اپنے ملک کا مستقبل بدلنے کا وقت ہے: راہل گاندھی

[]

راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کے مواقع کے دور کی ایک اہم دہائی زیرو اکنامک وژن والی حکومت کے تجربات کی نذر ہو چکی ہے، اس لیے اب پلٹ کر پیچھے کر دیکھنے کا وقت نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

user

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کی آبادی ہندوستان کی طاقت ہے اور ان کو بھرتی کی قانونی ضمانت دی جانی چاہئے انہوں نے کہا کہ یہ اپنا اور اپنے ملک کا مستقبل بدلنے کا وقت ہے، اب روزگار کرانتی (انقلاب) کا وقت ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت کیا ہے؟ ہماری طاقت 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کی آبادی ہے، جس کی تعداد اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہندوستان میں ہے۔ یہ وقت ہے نوجوانوں کی بے پناہ توانائی سے ہندوستان کی معیشت کو تبدیل کرنے کا اور اسی مقصد سے ہم نے ‘تھری ڈائمینشنل اسٹریٹجی’ بنائی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا، ’’بھرتی کی قانونی ضمانت نہ صرف 30 لاکھ تقرریوں کے ذریعے روزگار فراہم کرے گی، بلکہ حکومتی ڈھانچے کی کارکردگی میں بھی اضافہ کرے گی۔ ‘پہلی نوکری پکی’ اسکیم صرف ایک لاکھ روپے سالانہ کی نوکری نہیں ہے، یہ ہندوستان کی موجودہ ہنر مند افرادی قوت کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کرے گی۔‘‘ اور ‘یووا روشنی’ ہر ضلع میں 5 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ کاروبار پیدا کرے گی۔

نوجوانوں کی توانائی کا مثبت استعمال ہندوستانی صنعتوں کی ریڑھ ’ایم ایس ایم ای‘ کو مضبوط کرے گا اور معیشت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے موقع کے دور کا ایک اہم عشرہ صفر اقتصادی وژن والی حکومت کے ‘تجربات’ کی نذر ہو گیا ہے۔ اس لیے اب وقت ہے پیچھے مڑ کر دیکھنے کا نہیں بلکہ اپنے اور اپنے ملک کے مستقبل کو بدلنے کا ہے۔ اب ‘روزگار کرانتی’ کا وقت ہے۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *