ذاتی مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد _ اندراماں ھاوزنگ اسکیم کی تاریخ کا چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کیا اعلان

[]

حیدرآباد _ 2 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ذاتی مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی اسکیم اندراماں ھاوزنگ کو 11 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

 

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو  اسکیم کے آغاز کے لئے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے
چیف منسٹر نے تجویز دی ہے کہ اس اسکیم کو تمام اہل بے گھر افراد پر لاگو کیا جانا چاہیے اور اس کے مطابق فوری طور پر گائیڈ لائن تیار کیے جائیں۔ اس اسکیم میں جن کے پاس مکان کی زمین  ہے ان کو گھر کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ بے گھر غریبوں کو گھر کی زمین کے  ساتھ 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے لئے ضابطے تیار کریں۔

اس میٹنگ میں چیف منسٹر کے ساتھ ہاؤسنگ کے وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی اور وزیر پونم پربھاکر بھی موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *