اوٹکور منڈل میں بی آر ایس پارٹی کو بڑا دھکہ_ کئی عوامی منتخبہ نمائندے کانگریس میں شامل

[]

اوٹکور 28 فروری (اردو لیکس) اوٹکور منڈل میں بی آر ایس پارٹی کو بڑا دھکہ لگا۔ اوٹکور منڈل سے 10 سرپنچ 3 ایم پی ٹی سی کئی واڈ ممبر اور ایک ہزار سے زائد افراد نے سابق زیڈ پی ٹی سی و سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

 

۔ اس موقع پر رکن اسمبلی واکٹی سری ہری اور ومسی چندر ریڈی نے پارٹی کنڈوا پہناتے ہوئے ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کا پارٹی میں استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنی انتخابی وعدوں کو پورا کرتے ہوئے 500 سو روپے میں گیس سلنڈر اور مفت بجلی کی سربراہی کا آیندہ ماہ سے آغاز کیا جائے گا۔ متحدہ محبوب نگر رکن پارلیمنٹ کے دعویدار ومشی چندر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے تمام مسلم و غیر مسلم بھائییوں کا استقبال کرتے ہیں کانگریس پارٹی ہم تمام افراد ایک خاندان کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ محبوب نگر کی ترقی کے لئے کانگریس کامیابی ضروری ہے۔ سابق میں کانگریس حکومت اس ضلع کو پانی کی سربراہی کے لئے جی او 69 جارہی کیا تھا مگر اس پر بی آر ایس حکومت نے کو عملی اقدامات نہیں کئے۔

 

اب کانگریس حکومت نے جی او 14 پر عمل شروع کرتے ہوئے نارئن پیٹ ضلع کو پانی کی سربراہی کا فیصلہ کیا ہے پارلیمنٹ انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کے بعد نارئن پیٹ سے مکھتل جانے والی سڑک کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے غریب عوام کو لوٹ کر اڈانی و امبانی جیسوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے مسائل جیسے شادی خانہ ‘ اردو ہال اور قبرستان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

 

آنے والے تمام مقامی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔ اس موقع پر وگنش ریڈی ‘ محترمہ منیما ریڈی’ خورشید صاحب گدوال’ عبدالرحمان شبو کوآپریشن ممبر’ محمود ‘ شیخ جلال’ عرفات’ خواجہ حسین درود’ محمد انور ‘موہن ریڈی ‘ لنگم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *