اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں طبی انخلاء کے قافلے کو روکا

[]

واشنگٹن: اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں طبی انخلاء کے قافلے کو روکا۔

قافلے اور اس میں موجود افراد کی تلاشی لی، طبی عملے کے ایک کارکن کو حراست میں لے لیا اور دوسروں کو اپنے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا گیا۔

العربیہ کے مطابق دفتر نے مزید کہا کہ یہ شرمناک واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب شہر کے الامل ہسپتال سے 24 مریضوں کو نکالا جا رہا تھا۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن کہا ہے کہ وہ دفتر کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کی تصدیق کر رہی ہے۔

امدادی اداروں اور فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران ہسپتال کا کمپلیکس محاصرے میں لیا گیا ہے۔

دفتر کے ترجمان جینس لایرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ “تمام ملازمین اور گاڑیوں کے حوالے سے اسرائیلی فریق کے ساتھ پیشگی رابطہ کاری کے باوجود اسرائیلی فورسز نے عالمی ادارہ صحت کی قیادت میں ایک قافلے کو ہسپتال سے نکلتے ہی کئی گھنٹوں تک روک دیا”۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *