حماس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں رفح پر حملہ کریں گے، نتن یاہو

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے حماس کے ساتھ معاہدے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم اپنے موقف سے دستبردار ہوجائے تو فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا غزہ کی پٹی میں جاری آپریشن کئی ہفتوں میں پورا ہوجائے گا چنانچہ یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں کوئی معاہدہ نہ ہوسکے تو رفح شہر پر حملہ کیا جائے گا۔

انہوں نے رفح پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ ہماہنگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان اس حوالے سے مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔

نتن یاہو نے کہا کہ حملے کی صورت میں سویلین کو شمالی غزہ میں منتقل کیا جائے گا۔ رفح میں قائم حماس کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *