مسخ شدہ عریاں تصویر بھیج کر جیل سے ہسٹری شیٹرس کے جبری وصولی کالس

[]

بنگلورو: بنگلورو کی جیل میں بند دو روڈیوں نے ایک خاتون کو اس کی بیٹی کی مسخ شدہ عریاں تصویر بھیج کر رقم کا مطالبہ کیا بصورت دیگر یہ تصویر اس کے داماد کو بھیجنے کی دھمکی دی۔

بنگلورو کے یلاہنکا نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی اور کیس کی تحقیقات سنٹرل سٹی کرائم برانچ کی خصوصی ونگ کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق جبری وصولی کا کال‘ بنگلورو کی پرپنا اگرہرا سنٹرل جیل میں قید ہسٹری شیٹرس منوج عرف کینچا اور اس کے مددگار کارتک نے کیا تھا۔

9/ فروری کو منوج کے مددگار کارتک نے خاتون کو واٹس ایپ کال کیا تھا۔ خود کو منوج کا مددگار بتاتے ہوئے اس نے دھمکی د ی تھی کہ اگر اس نے (خاتون) 5لاکھ روپئے نہیں دیے تو اس کی بیٹی کی عریاں تصویر اس کے داماد کو بھیج دی جائے گی۔

منوج نے جیل سے ہی خاتون کو 12/ فروری کو کال کیا اور وہی دھمکی دہرائی۔ خاتون کی شکایت کے بعد سی سی بی پولیس‘ منوج کو تحویل میں لینے کی تیاری کررہی ہے۔ دونوں نے خاتون سے 40ہزار روپئے جبری طور پر وصول کیے تھے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *