[]
راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ “تاریخ گواہ ہے کہ کانگریس بڑے اور انقلابی قدم اٹھانے سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی ہے۔ سبز انقلاب ہو، بینک نیشنلائزیشن ہو، پبلک سیکٹرس کی تعمیر ہو یا پھر معاشی پالیسی، ہمارے فیصلوں نے ہمیشہ ملک کے مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔” ایم ایس پی کے ایشو پر راہل گاندھی نے کہا کہ “آج ہر کسان کو ایم ایس پی دلانا وقت کا مطالبہ ہے اور کانگریس کا یہ فیصلہ بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ دیہی معیشت سمیت ملک کے کروڑوں کسان کنبوں کی زندگی بدل کر رکھ دے گا۔” کانگریس لیڈر نے اپنی بات یہ کہتے ہوئے ختم کی کہ “ہم فیصلے سیاست کے لیے نہیں، ملک کے لیے کرتے ہیں۔”