بروز جمعرات ۷نومبر کو حضرت سید شاہ گیسو درازخسرو حسینی کے انتقال پر ان کے وابستگان سے اظہار تعزیت کرنے والوں میں جناب عامر علی خان صاحب فرزند جناب زاہد علی خان صاحب چیف ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب اکبر نظام الدین صاحب،جناب مفتی خلیل احمد صاحب، ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل وزیر میڈیکل ایجوکیشن کرناٹک، سید جعفر حسین ایڈیٹر صدائے حسینِی روز نامہ جناب الم پربھو پاٹل رکن اسمبلی گلبرگہ جنوبی،جناب رادھا کرشنا دوڈمنی رکن پارلیمینٹ گلبرگہ،ممتاز سماجی خدمت گزارجناب خلیل عفان ، ممتاز کانگریسی قائد جناب فراز الاسلام، جناب واحد علی فاتحہ خوانی،حیدر آباد سے رکن پارلیمینٹ جناب اسد الدین اویسی، سی ایم ابراہیم سابق وزیر کرناٹک، پریانک کھرگے ضلع انچارج وزیر گلبرگہ، اپو گوڑا پاٹل، سشیل نموشی صدر نشین ایچ کے ای سوسائیٹی و ارکان سوسائیٹی، شری شرن بسپا اپا مندر گلبرگہ کے گھر کے ارکان،ایس بی ایجوکیشن سوسائیٹی کے ارکان، جناب وہاب عندلیب سابق صدر کرناٹک اردو اکیڈمی،صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ ڈاکٹر اکرم نقاش و عہدہ داران انجمن ڈاکٹر ماجد داغی، شاہ نواز خان شاہین،اسد علی انصاری علاء الدین اکبرحیدر علی باغبان، کے علاوہ کے کئی ایک ذمہ داران نے بھی دیوڑھی شریف پرپہنچ کر حضرت سید شاہ گیسو دراز خسروحسینی صاحب کے پسماندگان اور ان کے معتقدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ خسرو حسینی صاحب کے چچا زادمصطفیٰ بابا، سید شاہ تقی اللہ حسینی براد سجادہ نشین و چیف ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائیمس، چھوٹی درگاہ کے سجادہ حضرت حسن شبیر حسینی،حضرت شیخ افضل الدین جنیدی سجادہ نشین شیخ روضہکے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلوس جنازہ، نماز جنازہ و تدفین کے وقت شریک تھے۔ پولیس کے عملہ نے حضرت سجادہ نشین کے اعزاز میں ہوائی فائیرنگ کرتے ہوئے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔