اخلاق کی تعمیر بہت ضروری ۔۔ علامہ زکی باقری
علی پور۔5/نومبر (پریس ریلیز) بروز منگل صبح گیارہ بجے دفترِ دارالزہرا میں رضاکارانِ دارالزہرا کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں علامہ زکی باقری مقیم کنیڈا جو ان دنوں علی پور میں قیام پزیر ہیں اور ایام عزائے فاطمیہ سے خطاب کرنے کے لئے تشریف لائے ہیں، انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اخلاق کی تعمیر کریں، اخلاق کے بغیر زندگی مکمل نہیں ہے، علامہ نے مزید بتایا کہ دنیا کے ہر مذہب کے لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنا ضروری ہے، موصوف نے بتایا کہ خصوصی طور پر اس دور میں حسنِ اخلاق کی اشد ضرورت ہے، رضاکاروں کو خدمتِ خلق اور خدمتِ دین کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے موصوف نے فرمایا کہ اللہ پاک ہمیشہ خدمتِ خلق کرنے والوں کو عزتوں سے سرفراز کیا ہے، اس اجلاس میں مولانا سید زاہد احمد صاحب امام جمعہ ڈاکٹر ناطق علی پوری رکن کرناٹک اردو اکادمی الحاج میر علی عباس صدر انجمنِ جعفریہ زوار حسنین رضا صدر دارالزہرا ٹرسٹ،زوار میر عباس علی سکریٹری دارالزہرا ٹرسٹ الحاج انجم رضا الحاج نذیر علی زوار رضا حسین کے علاوہ کئی ذمہ دار موجود تھے۔