نیو یارک،8 نومبر (ایجنسی )اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اکتوبر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار اور ایک شہری شہید ہوا تھا.
جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق ایک بیان میں او آئی سی نے کہا کہ جارحانہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
57 رکنی بلاک نے اسرائیل کی جانب سے عراق کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کی جس کے تحت اس ملک کی فضائی حدود کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف جارحیت کی کارروائی کے لیے استعمال کیا گیا۔
تنظیم نے زور دے کر کہا کہ ایران اور دیگر متاثرہ ممالک کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور عوام کی حفاظت کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔
او آئی سی نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کو اس کے جاری جرائم کے خلاف متنبہ کیا