[]
حیدرآباد: کانگریس حکومت نے اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے سی آر کے چیمبر کو تبدیل کردیا ہے۔ کے سی آر کو اُن کے آفس کی بجائے ایک چھوٹا سا کمرہ الاٹ کیا گیا جو اپوزیشن لیڈر کو دیا جاتا تھا۔ پہلے اسمبلی اجلاس میں الاٹ کیا گیا چیمبر دوسرے اجلاس میں ہی تبدیل کر دیا گیا۔
اندرونی لابی میں بی آر ایس لیڈر کے سی آر کا چیمبر اب بیرونی لابی کے ایک چھوٹے سے کمرہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ معاملہ اب بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اسمبلی کی لابی میں یہ بحث چل رہی ہے کہ کے سی آر کا چیمبر جان بوجھ کر تبدیل کیا گیا۔
واضح رہے کہ بی آر ایس نے اپوزیشن لیڈر کو ایک چھوٹا کمرہ الاٹ کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے جس کے پاس 39 ایم ایل اے ہیں۔ اسی مسئلہ پر بی آر ایس ایم ایل ایز نے اسپیکر گڈم پرساد کے ساتھ اپنے اعتراضات کا اظہار کیا۔
اسمبلی میڈیا پوائنٹ پر بات کرتے ہوئے بی آر ایس ایم ایل اے ویمولا پرشانت ریڈی نے کانگریس حکومت پر جانبدارانہ اقدامات کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اب جو چیمبر دیا گیا ہے وہ سابقہ اپوزیشن آفس سے بہت چھوٹا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی توہین پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔