[]
احتجاج کے دوران سی ایم وجین نے کہا کہ ’’ہم ہندوستانی جمہوریت کے تاریخی موڑ پر ہیں۔ ایک جمہوریت جس کا تصور ’ریاستوں کے وفاق‘ کے طور پر کیا گیا تھا، آہستہ آہستہ ریاستوں کے اوپر بالا دستی میں تبدیل ہو رہا ہے۔ ہم پورے ملک میں اس کے مظاہر دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں میں۔ ہم سب اس کے خلاف اپنا شدید احتجاج درج کرانے اور ہندوستان کے وفاقی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔‘‘
وزیر اعلیٰ وجین نے کہا کہ ’’آج ہم ایک نئی لڑائی شروع کر رہے ہیں جو ریاستوں کے ساتھ مساوی سلوک کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ یہ لڑائی مرکز اور ریاستی تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی بھی کوشش کرے گی۔ اس طرح 8 فروری 2024 ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ میں ایک اہم دن بننے جا رہا ہے۔‘‘