[]
نئی دہلی: وِستارا کی پرواز سے دُبئی سے آمد کے بعد بعض مسافرین کو غلطی سے امیگریشن پروسیجر کی تکمیل کے بغیر ڈومیسٹک ٹرمنل لے جایا گیا۔
اتوار کے دن کا یہ واقعہ ممبئی ایرپورٹ کا ہے۔ ایرلائن نے کہا ہے کہ وہ طریقہ کار بہتر بنائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ ہندوستانی ایرپورٹس پر بیرون ِ ملک سے آنے والوں کا امیگریشن لازمی ہے۔
ایرلائن نے پیر کے دن جاری بیان میں کہا کہ 4 فروری کو وِستارا کی پرویز یو کے 202 دُبئی۔ ممبئی کے چند مسافرین کو غلطی سے انٹرنیشنل ارائیول کے بجائے ڈومیسٹک ارائیول لے جایا گیا۔